سورۃ الناس اور پناہ الہی کا تصور دراصل ہے کیا ؟؟؟
سورہ الناس اور اللہ کی پناہ قرآن مجید کی یہ خوبصورتی ہے کہ وہ دنیا مے مشکل ترین نطریات کو بھی انتہائی سادہ اور مختصر زبان میں بیان کرتا ہے تاکہ عام سی سمجھ بوجھ کا انسان بھی آسانی کے ساتھ ان کو سمجھ سکے۔ اس سورۃ میں ہم دو بنیادی سوالوں کو سمجھنے کی کوشش کریں گے۔ ج ب ہم اللہ رب العزت کی پناہ کی بات کرتے ہیں تو اس سے مراد کیا ہے ؟؟ اور اللہ رب العزت جب کسی بندے کو پناہ دیتا ہے تو یہ نظام کیسے کام کرتا ہے ؟؟ سورہ الناس میں اللہ رب العزت ہمیں سکھاتے ہیں کہ ہم اس کے تین صفاتی ناموں کو پکار کر اس کی پناہ مانگیں۔ یہ تینوں صفاتی نام اپنے افعال کے اعتبار سے بہت ہی اہم ہیں ۔ غور طلب بات یہ ہے کہ اللہ رب العزت اپنے تین تین صفاتی ناموں کو پکار کر ایک چیز سے بچنے کی تلقین کر رہا ہے ایک برائی سے پناہ مانگنا سکھا رہا ہے ۔۔ اس سے یہ بات تو آسانی سے سمجھ آ رہی ہے کہ وہ برائی کتنی بڑی ہو گی اور کتنی خطرناک ہو گی جس کے لیے اللہ رب العزت کو اپنے تین ناموں کے ذریعے پناہ مانگنا سکھانا پڑا۔ نوٹ: سورۃ خلق میں اللہ رب العزت نے ایک صفت بیان کی اور تمام برائیوں کے ساتھ حسد اور جادو...