Posts

Showing posts with the label Urdu

history of Bhati gujjar in Urdu

بھاٹی ، بھٹی ، بھاٹیہ گجر خاندان راجہ بھاٹی راوء کی اولاد بھٹی، بھاٹیہ گجر کہلائی. پہلی صدی قبل مسیح میں گجر راجہ گج کھشتری کی حکومت تھی. اس نے شہر گجنی  (غزنی ) آباد کیا. گج کے معنی ھاتھی کے ھیں. گجگاہیہ گجر گوت ھے.اس قدیمی خاندان کی آج صد ھا شاخیں ھیں. شاھان گجر کے مصنف ابوالبرکات محمد عبدالمالک نے لکھا ھے کہ گجگاہیہ سکندر کے حملے کے وقت راجہ پوڑ (پورس) کی فوج میں ہاتھیوں کے سپہ سالار تھے. یہ بھی صحیح ھے کیونکہ آریہ ورت کا شمال مغربی علاقہ قبل مسیح سے لے کر آٹھویں صدی عیسوی تک سمہ ، سومرو، بھاٹی بھٹی، گجگاہیہ، کشان وغیرہ گجر خاندانوں سے ھی متعلق رھا ھے. اس طرح ایک خاندان کے زوال پر دوسرا برسرِ اقتدار آتا رھا. گجگاہیہ کے معنی " ہاتھی نشین " کے ھیں. انھی گجر سپہ سالاروں کی اولاد کا گوت گجگاہیہ گجر کہلوایا. کتاب ضلع گجرات کے مصنف ڈاکٹر احمد حسین احمد قریشی صفحہ 129،130 میں بحوالہ کتاب آئینہ گجرات از شیخ کرامت اللہ لکھتے ھیں کہ کہ موجودہ شہر بارے بتایا جاتا ھے کہ یہ سکندر اعظم کے وقت بھی آباد اور اسے گجرات کہتے تھے. راجہ پوڑ گجر (پورس) کے ہاتھیوں کا اصطبل اسی جگہ ھو گا. اسی لئے...

Kush and Gujjar history in urdu

اسلام علیکم۔۔۔ تاریخ انسانی میں ایک حیرت انگیز مماثلت پائی جاتی ہے وہ چاہے جدید محققین کی تحریر ہو یا قدیم مورخین کی لکھی ہوئی کتاب ہو ،، کوئی بھی مذہبی کتاب اٹھا کر دیکھ لیں ،، کسی بھی قوم کے مورخین کی تحریر پڑھ کر دیکھ لیں بات ایک ہی جگہ ختم ہوتی ہے ۔۔۔ دنیا کے سب سے بڑے مذاہب کا نقطہ نظر ایک ہے بس الفاظ کا ہیر پھیر ہے ہندو مذہب کہتا ہے کہ پرمیشور (دیوتاؤں کے خدا) نے زمین و آسمان کو پیدا کیا اور پھر اس پر اپنے دیوتا اتارے۔۔ اسلام، مسیحیت، یہودیت کہتی ہے کہ اللہ تعالی نے زمین و آسمان کو پیدا کر کے اس پر انسانوں کی اصلاح کے لیے اپنے نبیوں کو بھیجا،،، عیسائی، یہودی، مسلمان طوفانِ نوحؑ پر یقین رکھتے ہیں جبکہ ہندومت کہتی ہے کہ ایک وقت میں ایسا قحط پڑا اور اتنا بڑا طوفان آیا کہ روئے زمین سے سارے انسان مٹ گئے بس ایشور کا بیٹا منو زندہ بچا۔۔ کشمیر کے پانی کے دیوتا نے اپنا نہ کھولا اور ساری زمین پانی سے بھر گئی اگر ہم غور کریں تو فرق کیا ہے بس اندازِ بیان کا فرق ہے ۔۔ تمام مذاہب اس واقعہ کو بیتے ہوئے تقریبا 8000 سال پہلے کا مانتے ہیں اور تمام مذاہب اس بات سے متفق ہیں کہ موجودہ انسان حضرت نوح...

Gujjar admins

اسلام علیکم۔۔۔ تمام گجر تنظیموں کے عہدیداران، تمام گروپس ایڈمنز اور کسی بھی طرح سے گجر قوم کے لیے کام کرنے والے ورکرز، کارکن ، کالم نگار، بلاگرز سب سے ایک درخواست ہے کہ اگر آپ یہ کام بے لوث کر رہے ہیں تو اللہ تعالی آپ کو کو جزائے خیر عطاء فرمائے آمین اور اگر آپ کا کوئی سیاسی یا ذاتی فائدہ ہے یا آپ کسی بھی طرح کی امید رکھتے ہیں تو کل کو اس قوم کو برا بھلا کہنے سے بہتر ہے آج اس کام کو چھوڑ دیں کیونکہ اس کام کے لیے کسی نے بھی آپ کو مجبور نہیں کیا۔۔ یہ آپ کا ذاتی فیصلہ ہے اس لیے کسی بھی طرح کی امید مت رکھیں ۔۔ کچھ دوستوں کی پوسٹ دیکھ کر بہت دکھ اور انتہائی افسوس ہوا کہ وہ تنقید کے نام پر پوری قوم کو گالی دیتے ہیں ۔۔ تنقید کرنا ہر کسی کا حق ہے لیکن اس کے لیے الفاظ کا چناؤ بہت ضروری ہے ۔۔ غلط کام ، غلط روئیوں پر تنقید ضروری ہے مگر اس طرح نہیں کہ آپ اس کو ذاتی انا کی جنگ بنا لیں ۔۔۔ اگر ہم سب ایڈمنز یہ کام کرتے ہیں تو اس کے بدلے ہماری قوم جو ہم کو پیار دیتی ہے جو دعائیں دیتی ہے جو عزت دیتی ہے ہم کو اس کا بھی لحاظ ہونا چاہیے ۔۔ اس لیے برائے مہربانی یا تو بے لوث، خلوص اور نیک نیتی سے اپنا کام ...

Message to Gujjar Nation

Image

Poetry for Gujjar Nation

Image

Gujjar history in urdu

مفتی ادرہس ولی گجر بسم اللہ الرحمن الرحیم  گجر قوم کی تاریخ  گجر حضرت نوح علیہ السلام کے بیٹے حضرت یافث بن نوح کی اولاد ہیں اور انکا بڑا ملک جزیرہ قاددسیہ سے لیکر بلاد ترک ، روس ، بلغاریہ اور دربند دیوار ذی القرنین تک پھیلا ہوا تھا اور انکی اپنی زبان تھی ۔(معجم البلدان ج2ص 367, البلدان والجغرافیاوالرحلات ج1ص 584) ہند میں اس قوم کو گجر ، گرجر گوجر پکارا جاتا ہے اور روم میں جوزاز، بحیرہ اوصاف میں گزر، برطانیہ میں گرجرا اور آرمینیا اور عرب میں خزر یا جزر پکارا جاتا ہے ۔ گجر ہمیشہ سے ایک مقتدر قوت تصور کی جاتی رہی ہے ۔اسلام کے مکی دور میں جب فارس اور کسریٰ کا مقابلہ ہوا تو فارس والے کسریٰ سے جیت گئے جس پر مکہ کے مشرکین نے مسلمانوں کو طعنہ دیا جسکا جواب اللہ نے سورۃ الروم کی ابتدائی آیات میں دیا کی چند سالوں میں ہی کسریٰ پھر سے فارس پر غالب آئے گا ، ھرقل نے فارس کا مقابلہ کرنے کے لیئے گجر بادشاہ اور ہند کے بادشاہ سے مدد مانگی دونوں میں دوبارہ جنگ ہوئی اور اللہ کی مدد سے مشرکین کے مقابلے میں اہل کتاب کو گجروں کے ساتھ دینے سے کسریٰ کو فتح ملی ( المعرفہ وا...

Urdu Speech Bostan Khan Khatana

Image
بابائے گجراں صوبہ سرحد جناب بوستان خان کھٹانہ مرحوم نے 21 دسمبر 1958 کو تقریر فرمائی تھی اس سے کچھ اقتباسات پیش خدمت ھیں. " پچپن سے ھمارے دماغ میں یہ بٹھایا گیا تھا کہ گجر اس شخص کو کہتے ھیں جو بھینس پالتا ھے اور دودھ بیچتا ھے. چونکہ ھم گجر تھے. اس لئے لوگ ھمیں طعنہ دیا کرتے تھے اور ھمیں حقیر سمجھتے تھے. اپنے آپ کو پٹھان وغیرہ ظاہر کر کے اپنی برتری ظاہر کرتے تھے. ھم جب بھی اپنے اردگرد نظر ڈالتے تھے تو جتنے گجروں کو ھم جانتے تھے. ان میں ھمیں کوئی خاص با اقتدار آدمی نظر نہیں آتا تھا. اس کے برعکس پٹھانوں میں بڑے بڑے نواب/خان تھے اور تاریخ میں ان کا اکثر ذکر آتا تھا. اس کے علاوہ کسی افسر کے سامنے اپنے آپ کو گجر ظاہر کیا جاتا تھا تو وہ بری نظر سے دیکھتا تھا. یہاں تک کہ ھمیں یہ بھی کہا جاتا تھا کہ سرکاری ملازمتوں میں گجر بھرتی نہیں کئے جاتے. سوسائٹی میں گجروں کی یہ حالت دیکھ کر یہ قدرتی امر تھا کہ انسان میں احساس کمتری پیدا ھو جائے. اس لئے کبھی ذات پات کا مسئلہ چھیڑ دیا جاتا تو میری پیشانی پر پسینہ آ جاتا تھا. " آپ حیران ھوں گے کہ یہی حالت میری اس وقت تک رھی تا آنکہ میں سب انسپک...

Issues of Gujjar Nation (in urdu)

اسلام علیکم۔۔۔ گجر قوم کا کوئی مسئلہ ہے ہم تعلیم کی کمی کا بہانہ کر کے اور ایک کمنٹ کر چپ کر جاتے ہیں۔۔ میرا ایک سوال ہے کیا پاکستان کا کوئی ایسا شہر یا گاؤں ہے جہاں گجر نہ بستے ہوں ؟؟؟ کیا پاکستان کا کوئی ایک ایسا ادارہ ہے جہاں گجر نوکری نہ کرتے ہیں ؟؟؟ کیا دنیا کا کوئی ایسا ملک ہے جہاں پاکستان کمیونٹی ہو اور وہاں گجر نہ ہوں؟؟ کیا پاکستان کی کوئی ایسی یونیورسٹی ہے جہاں گجر طالبِ علم نہ ہوں ؟؟؟ آپ کو ہر شہر ، گاؤں قصبے ، ادارے، یونیورسٹی، مڈل ایسٹ، یورپ، امریکہ، افریقہ ہر جگہ گجر ملتے ہیں انتہائی پڑھے لکھے اور بالکل جاہل، انتہائی امیر اور انتہائی غریب، مڈل کلاس، بزنس مین، بیوروکریٹ ،  آڑھتی، کمیشن ایجنٹ، کنسٹرکٹر مطلب ہر شعبہ زندگی میں گجر ملتے ہیں ۔۔۔ کیا صرف ڈگری حاصل کرنے سے انسان کو شعور آ جاتا ہے یا وہ سمجھدار ہو جاتا ہے ؟؟؟ اصل میں ہم پیسے کے پجاری ہو کر اپنی روایات کو، اپنی اساس، اپنی بنیادوں کو بھولتے جا رہے ہیں ۔۔۔ ہم مادہ پرستی میں اتنا آگے بڑھتے جا رہے ہیں کہ غلط صحیح کا فرق بھولتے جا رہے ہیں ؟؟؟ ہم کو صرف باتوں کی حد تک اپنی قوم، اپنی برادری یا اپنی نسل سے پیار ہے لیکن...

Message for Gujjar Nation in urdu

اس نے کہا ایک ایسی غزل لکھو جس میں میرا نام نہ آئے میں خود آؤں۔۔۔۔ کچھ ایسا ہی حال مسلم اور یورپین تاریخ دانوں نے گجروں کے ساتھ کیا ہے ۔۔ وہ پوری تاریخ بیان کریں گے سب کچھ بتائیں گے۔۔۔ لیکن گجروں کا نام نہیں آنے دیں گے کیسے؟؟؟ میں آجکل ایک کتاب پنجاب کی تاریخ پڑھ رہا ہوں اس کے  مصنف نے اب ریاست کا نام گوجرات لکھا ہے اور راجہ کو بس ہندو راجہ لکھ دیا یا شہزادوں کا خاندان زاور بہت کی کم لفظ راجپوت لکھا ہے ۔۔۔ باقی وہ ہر قوم کی بات کرتا ہے اور بہت تفصیل سے ذکر بھی کرتا ہے ایسا کیوں ہے ؟؟؟ لوگ رہتے گجرات یا گجرانوالہ میں ہیں اور گجروں کو ہی اچھا نہیں سمجھتے ،،، گجر واحد قوم ہے دنیا کی جس کے نام پر اتنے شہر، قصبے یا دیہات آباد ہوں گے کئی علاقے تو ایسے ہیں کہ ان میں اب گجروں کا کوئی بھی گھر آباد نہیں ہے لیکن نام قصبہ گجرات(مظفر گڑھ) ہے ۔ ایسا کیا ہوا تھا؟؟؟ ان سب سوالوں پر جب ہم غور کرتے ہیں تو ایک ہی بات پتہ چلتی ہے کہ جب انڈیا صرف ویران اور جنگلوں میں اٹا ہوا تھا تو گجروں نے اس سارے خطے کو آباد کیا اس میں شہر بسائے ان کو نام دیے لیکن بعد میں آنے والوں نے مختلف حیلوں بہانوں سے گجروں سے ...

Ch Abdul Hameed Gujjar

Image
Ch Abdul hameed Gujjar is retired director of Lahore development authority and founder of Gujjar youth forum pakistan.

Gujjar Nation and different Languages

Image
there are so many languages in Gujjar Nation like Persian, Pashto, Punjabi, Gojri, Hindko, Hindi, Rajasthani, Gujrati, Balochi, Sindhi, Pahari, Gurganvi, hiryanvi, chines etc

Gujjar History 9

قسط 9 اسلام علیکم۔۔۔ اب آریا نسل مظاہر پرستی سے ہندومت میں داخل ہو گئی۔ اور آریا نسل نے ہندو مت کی ترقی و ترویج میں بہت زیادہ خدمات دی اور ہندومت کی خاطر بہت سی جنگیں بھی کیں اسی وجہ سے ہندومت میں آریا نسل کو ان کے آبائی دیس گرجستان کی وجہ سے  گرجر لکھا اور بولا ۔۔ جس کا مطلب ہوتا ہے اپنے دشمن کو تباہ کر دینے والا۔۔ گر مطلب دشمن اور جر مطلب تباہ کر دینے والا۔۔ گر جر اور آہستہ آہستہ یہ لفظ گجر ھوا کئی علاقوں میں میں لہجہ کی وجہ سے یہ گوجر ہو گیا اور عربی میں یہ لفظ جرج، خزر اور کئی طرح سے بولا جانے لگا۔ اور ان کے دیس کو جرجان یا گرجستان کہا جانے لگا اور انگریزی میں جرجان جرجیا ہوا یا جارجیا ہو گیا۔۔ اور وہاں کے لوگ گورجی کہلاتے ہیں ایک بہت کی مزے کی بات یہ ہے کہ ہماری نسل کو دنیا کی سب سے خوبصورت نسل مانا جاتا ہے اتنے خوبصورت لوگ کہ ہمارے دیس کو پریوں اور جنات کا دیس کہا جانے لگا کہ خوبصورتی اور طاقت میں اپنی مثال آپ تھے ہم لوگ ۔۔۔ جب ہم نے کسی انسان کی تعریف کرنی ہو تو ہم اس کو گورجیئس مطلب بہت خوبصورت، پر کشش اور اگر ہم اس لفظ پر غور کرتے ہیں اور اس کی بنیاد دیکھتے ہیں تو پتہ چ...

Gujjar History 8

قسط 8 اسلام علیکم۔۔ ہم گجر نسل اور آریا نسل کے آپسی تعلق پر بات کر چکے ہیں۔۔ اب ہم آریا نسل پر بات کرتے ہیں۔۔ آریا سنسکرت لفظ ہے جس کا معنی ہے معزز، نوبل، وغیرہ۔۔ ہندو مت میں آریا اس بچے کو بولا جاتا ہے جو منتوں مرادوں سے پیدا ہوا ہو۔۔ بدھ مت مٰیں آریا معزز، عزت دار شخص کو بولا جاتا ہے۔ اور جین مت میں آریا نیک کام کرنے والے کو بولا جاتا ہے۔۔۔ ہم پچھلی قسطوں میں یہ بات تفصیلا بیان کر چکے ہیں۔۔ کہ کاؤکشین نسل نے تین اطراف میں ہجرت کی اور ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ ایک دائرے کی صورت میں اپنے ارد گرد پھیلنے کے بعد تین اطراف میں زیادہ تیزی سے پھیلے ۔۔ آریا کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جاتا ہے یونانی آریا اور انڈین آریا۔۔۔ انڈین آریا وہ لوگ ہیں جو کاؤکشین خطہ سے ہجرت کر کے ایران سے ہوتے ہوئے انڈیا پہنچے اور یہ تقریبا 5000 سال پرانی ہجرت ہے۔۔ جب آریا اپنے وطن سے چلے تو یہ اپنے آبائی مذہب توحید پر قائم تھے ۔۔ لیکن جب وہ ایران کے خطے میں پہنچے تو ایران کی قومیں سورج،چاند، آگ اور مظاہر پرست تھے ۔۔ وہاں سے یہ مذاہب آریا نسل یا گجر قوم میں آ گئے۔۔ پھر گرجستان سے آنے والے بعد کے گجروں نے پہلے سے موجو...

Gujjar History 7

قسط 7 اسلام علیکم۔۔ تاریخ کا یہ سفر صدیوں کا سفر ہے یہ کوئی ایک دو دن یا ایک دو سال کی بات نہیں ہے یہ تاریخ صدیوں میں مرتب ہوئی ہے اور اس میں بہت سے عروج و زوال شامل ہیں۔۔ قتل و غارت ، مار دھاڑ، بادشاہتوں کا سفر ہے یہ۔۔ اس لیے اس کو بہت سے تناظر میں دیکھنا پڑے گا۔۔۔ آج سے ہم ایک ایک سوال کے ذریعہ اس عقدہ کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔۔۔ گجر کاؤکشین نسل ہیں۔۔ اس کے بعد یہ نسل تین گروہوں میں مزید تقسیم ہو گئی۔۔ ایک گروہ  ترکی وغیرہ میں، دوسرا سنٹرل ایشیاء اور چائنا کے کچھ علاقوں میں اور تیسرا گروہ ہندوستان میں تھا۔۔ پہلا گروہ ترک کہلایا، دوسرا گروہ یو آچی کہلایا اور تیسرا گروہ آریا کہلایا۔۔۔ اس لیے جب لوگ گجر نسل پر تحقیق کرتے ہیں تو کوئی ان کو آریا بولتا ہے کوئی کہتا ہے کہ نہیں یہ ترک النسل ہیں اور پھر کوئی کہہ دیتا ہے کہ یہ تو یوآچی النسل ہیں۔۔۔ آپ اس کو ترک کہیں یا یوآچی یا آریا بات تو ایک ہی ہے۔۔ یہ تینوں گروہ ایک ہی نسل کاؤکشین سے تعلق رکھتے ہیں۔۔ وقت کے ساتھ ساتھ اور ان کی زبان میں بھی فرق آتا گیا اور موسمی حالات نے ان کی شکل و شباہت پر اثر ڈالا اور اس کی وجہ سے لباس میں بھی ...

Gujjar History 6

قسط 6 اسلام علیکم۔۔۔ ایک غلطی فہمی کی تصحیح (میری ذاتی رائے میں) اہل اسلام نے اہل عرب و عجم کو ایک الگ گروہ لکھا ہے اور یورپین نے اس کو الگ گروہ تسلیم نہیں کیا۔۔ اصل میں ہوا یہ ہو گا کہ حضرت نوحؑ اور ان کے ساتھ مسلمانوں کا ایک گروہ (چوتھا گروہ) شام میں ہی بس گیا ہو گا جس سے اہل عرب و عجم نے جنم لیا اور اس گروہ میں ہر طرح کے رنگ و نسل کے لوگ موجود ہوں گے اس لیے اگر ہم عرب کے رنگ و نسل کا جائزہ لیں تو ہم کو پتہ چلتا ہے کہ اس میں نیگرو اور کاؤکشین دونوں نسلوں سے ملتے جلتے لوگ ہیں کہ بعض اوقات لگتا ہے کہ یہ نیگرو نسل ہے اور بعض اوقات لگتا ہے کہ نہیں یہ کاوکشین نسل سے ہیں۔۔۔ ہمارے آباء و اجداد جس خطے میں جا کر آباد ہوئے وہ آجکل سنٹرل ایشیاء اور یوریشیاء کہلاتا ہے اور نیگرو ہندوستان اور افریقہ کی طرف آباد ہوئے اگر سب سے قدیم ہندوستان کی آبادی کو دیکھیں اور افریقین نسلوں کو دیکھیں تو ان میں رنگ و نسل کی مماثلت پائی جاتی ہے۔۔ جیسے جیسے ان خطوں میں آبادیاں بڑھنا شروع ہوئیں تو نئے نئے علاقے آباد ہونا شروع ہو گئے ۔۔ ہم نے سارے سنٹرل ایشیاء ، یوریشیاء اور چائنا کے صوبے سنکیانگ تک کے علاقے آب...

Gujjar History 5

قسط 5 اسلام علیکم۔۔۔ حضرت نوحؑ کے بیڑے نے جس جگہ قیام کیا تھا وہ جگہ آجکل شام کہلاتی ہے اور اس پہاڑی کا نام جودی تھا۔ اسلامی تفسیر اور تاریخ دانوں کے مطابق حضرت نوحؑ کے تین بیٹے تھے سام، حام اور یافث۔۔ سام سے اہل عرب و عجم، حام سے اہل حبش جو کہ ھندوستان کی زمین میں آباد ہوئے اور یافث سے اہل ترکستان۔۔۔ اسلامی تاریخ تین بیٹوں سے ساری نسل کو چلاتی ہے اور جدید تحقیق اس کو تین نسلی گروہ مانتی ہے جدید تحقیق اور اسلام تاریخ دو نسلوں پر متفق ہے کاؤکشین اور نگرو پر تیسری نسل کو اسلامی تاریخ اہل عرب و عجم گردانتی ہے اور جدید تحقیق اس کو منگولین کہتی ہے اور شواہد اور رنگ و نسل منگولین والی تحقیق کو ہی ثابت کرتے ہیں کیونکہ یہ نسل چائنا، جاپان، کوریا اور تھائی لینڈ وغیرہ میں کثرت سے پائی جاتی ہے۔ اب آتے ہیں ہم اپنے اصل سوالوں کی طرف۔۔ ہمارے سوال یہ تھے کہ گجر کون ہیں؟؟؟ تو گجر نسل کاؤکشین نسل سے تعلق رکھتی ہے۔۔۔ دوسرا سوال تھا کہ گجروں کا اصل وطن کونسا ہے؟؟؟ تو سارے تاریخی (قدیم و جدید) یہ ثابت کرتے ہیں کہ گجروں کا اصل وطن وہی خطہ ہے جو آجکل ترکستان، داغستان، گرجستان وغیرہ کہلاتا ہے۔۔ اگلی قس...

Gujjar History 4

قسط 4 اسلام علیکم۔۔ ہم انسانی تاریخ کے دو باب مکمل کر چکے ہیں ایک تخلیق انسان اور دوسرا حضرت آدمؑ سے حضرت نوحؑ تک کا دور۔۔ اب یہاں سے ایک نئے دور کی شروعات ہوتی ہیں۔ مختلف جگہوں پر مختلف حوالے ہیں کہ حضرت نوحؑ کے ساتھ کتنے لوگ تھے لیکن ہم 80 مرد و عورت  کے گروہ کو صحیح مان کر چلتے ہیں کیونکہ اس کے اوپر کافی زیادہ لوگ متفق ہیں اور اکثر علماء کرام بھی یہی حوالہ دیتے ہیں۔۔ تاریخِ انسانی کے ماہر حضرت نوحؑ کے ساتھیوں کو ان کی شکل و صورت کی وجہ سے تین بڑے گروہوں میں تقسیم کرتے ہیں 1- کاؤ کشین۔۔ جو جارجین یا گرجستان کی زبان کا لفظ ہے اور اسی لفظ کو سنسکرت زبان میں کوشان بولا گیا اور بدلتے وقت کے ساتھ یہ لفظ کسان اور کسانہ کی شکل میں باقی رہ گیا۔۔ یہ دنیا کی سب سے خوبصورت نسل ہے اپنے رنگ، اور نین و نقش کی وجہ سے سیاہ بال سرخ و سفید رنگ،، یہ نسل آج بھی اپنی اصل حالت میں گرجستان (جارجیا) آرمینیاء، چیچنیا وغیرہ میں پائی جاتی ہے اور اپنے ہزاروں سال پرانے زبان، لباس اور رسم و رواج پر قائم ہے ان کا خطہ یورپ اور ایشیاء کے سنگم پر آباد ہے اس لیے یہ خطہ یوریشیاء بھی کہلاتا ہے اسی خطے میں داغس...

Message to Gujjar Nation

Image
we have different identities like our country, religious,  our language, our cities etc like i am Muslim, Pakistani, Punjabi, Lahori, Gujjar, Sunny, Chhawri etc.... these are all facts and our people known us by our these entities... these identities not a effect on my Gujjar identity.... we should go forward and work hard in every field of life...