Posts

Showing posts with the label problems

Issues of Gujjar Nation (in urdu)

اسلام علیکم۔۔۔ گجر قوم کا کوئی مسئلہ ہے ہم تعلیم کی کمی کا بہانہ کر کے اور ایک کمنٹ کر چپ کر جاتے ہیں۔۔ میرا ایک سوال ہے کیا پاکستان کا کوئی ایسا شہر یا گاؤں ہے جہاں گجر نہ بستے ہوں ؟؟؟ کیا پاکستان کا کوئی ایک ایسا ادارہ ہے جہاں گجر نوکری نہ کرتے ہیں ؟؟؟ کیا دنیا کا کوئی ایسا ملک ہے جہاں پاکستان کمیونٹی ہو اور وہاں گجر نہ ہوں؟؟ کیا پاکستان کی کوئی ایسی یونیورسٹی ہے جہاں گجر طالبِ علم نہ ہوں ؟؟؟ آپ کو ہر شہر ، گاؤں قصبے ، ادارے، یونیورسٹی، مڈل ایسٹ، یورپ، امریکہ، افریقہ ہر جگہ گجر ملتے ہیں انتہائی پڑھے لکھے اور بالکل جاہل، انتہائی امیر اور انتہائی غریب، مڈل کلاس، بزنس مین، بیوروکریٹ ،  آڑھتی، کمیشن ایجنٹ، کنسٹرکٹر مطلب ہر شعبہ زندگی میں گجر ملتے ہیں ۔۔۔ کیا صرف ڈگری حاصل کرنے سے انسان کو شعور آ جاتا ہے یا وہ سمجھدار ہو جاتا ہے ؟؟؟ اصل میں ہم پیسے کے پجاری ہو کر اپنی روایات کو، اپنی اساس، اپنی بنیادوں کو بھولتے جا رہے ہیں ۔۔۔ ہم مادہ پرستی میں اتنا آگے بڑھتے جا رہے ہیں کہ غلط صحیح کا فرق بھولتے جا رہے ہیں ؟؟؟ ہم کو صرف باتوں کی حد تک اپنی قوم، اپنی برادری یا اپنی نسل سے پیار ہے لیکن...