Issues of Gujjar Nation (in urdu)
اسلام علیکم۔۔۔ گجر قوم کا کوئی مسئلہ ہے ہم تعلیم کی کمی کا بہانہ کر کے اور ایک کمنٹ کر چپ کر جاتے ہیں۔۔ میرا ایک سوال ہے کیا پاکستان کا کوئی ایسا شہر یا گاؤں ہے جہاں گجر نہ بستے ہوں ؟؟؟ کیا پاکستان کا کوئی ایک ایسا ادارہ ہے جہاں گجر نوکری نہ کرتے ہیں ؟؟؟ کیا دنیا کا کوئی ایسا ملک ہے جہاں پاکستان کمیونٹی ہو اور وہاں گجر نہ ہوں؟؟ کیا پاکستان کی کوئی ایسی یونیورسٹی ہے جہاں گجر طالبِ علم نہ ہوں ؟؟؟ آپ کو ہر شہر ، گاؤں قصبے ، ادارے، یونیورسٹی، مڈل ایسٹ، یورپ، امریکہ، افریقہ ہر جگہ گجر ملتے ہیں انتہائی پڑھے لکھے اور بالکل جاہل، انتہائی امیر اور انتہائی غریب، مڈل کلاس، بزنس مین، بیوروکریٹ ، آڑھتی، کمیشن ایجنٹ، کنسٹرکٹر مطلب ہر شعبہ زندگی میں گجر ملتے ہیں ۔۔۔ کیا صرف ڈگری حاصل کرنے سے انسان کو شعور آ جاتا ہے یا وہ سمجھدار ہو جاتا ہے ؟؟؟ اصل میں ہم پیسے کے پجاری ہو کر اپنی روایات کو، اپنی اساس، اپنی بنیادوں کو بھولتے جا رہے ہیں ۔۔۔ ہم مادہ پرستی میں اتنا آگے بڑھتے جا رہے ہیں کہ غلط صحیح کا فرق بھولتے جا رہے ہیں ؟؟؟ ہم کو صرف باتوں کی حد تک اپنی قوم، اپنی برادری یا اپنی نسل سے پیار ہے لیکن ہم اپنی قوم، اپنی نسل یا اپنے خون کے لیے قربانی نہیں دے سکتے ۔۔ ہم اغیار کے لیے سب کچھ کر سکتے ہیں لیکن اپنوں کے لیے کچھ نہیں کر سکتے ۔۔۔ ہمارے پاس صرف یہ بہانہ ہے کہ اپنوں کے ساتھ جب بھی نیکی کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہ دھوکا دیتے ہیں ،، ہم کو لوٹ کے کھا جاتے ہیں ؟؟؟ اس طرح کے ہزاروں بہانے ہیں ہمارے پاس،،، ہم نیکی کرتے ہوئے صرف رضائے الہی کو مقصود کیوں نہیں رکھتے ؟؟؟ کیا اغیار ایسا کچھ بھی نہیں کرتے ہمارے ساتھ وہ ابھی یہی سب کچھ کرتے ہیں ۔۔۔ ہم کو اس سوچ کو آگے لے کر چلنا ہے کہ ہم کو اپنی اچھی روایات کو زندہ رکھنا ہے اور جو غلط روایات ہم میں شامل ہو گئی ہیں ان کی اصلاح کرنی ہے تب جا کر قوموں کو بقا نصیب ہوتا ہے صرف سوشل میڈیا پر جی او گجرا کا نعرہ ہم کو زندہ نہیں رکھے گا ہم کو اس سے ایک قدم اگے بڑھنا ہے ۔۔ اس سوچ کو آگے بڑھائیں صرف اپنے اپنے گھر کی اصلاح کا ذمہ اپنے سر لے لیں ساری قوم میں شعور خود بخود آ جائے گا دوسروں کی اصلاح چھوڑ کر اپنی اپنی اصلاح کرنا شروع کر دیں محنت ، محنت اور دیانت ہم کو بچا سکتیں ہیں آؤ مل کر اپنی اصلاح کا عمل شروع کریں
چودھری ظفر حبیب گجر
چودھری ظفر حبیب گجر
Comments
Post a Comment