Posts

Showing posts from July, 2015

Gujjar role in world history

گجر قوم کے دنیا کی تاریخ میں انمٹ نقوش۔۔۔ چودھری ظفر حبیب گجر اسلام علیکم۔۔۔ ایک عجیب رسم ہے ہماری کہ ہم اپنا قد اونچا کرنے کے لیے دوسروں کی ٹانگیں کھینچنا ضروری سمجھتے ہیں ۔۔۔ ایسا ہی کچھ لوگ تاریخ کے ساتھ بھی کرتے ہیں کہ اپنی بڑھائی بیان کرنے کے لیے دوسری اقوام پر کیچڑ اچھالنا ضروری سمجھتے ہیں ۔۔ لوگ ہم سے سوال کرتے ہیں کہ گجر کون ہیں؟؟ گجر لفظ کے معنی کیا ہیں؟؟؟ اور گجر قوم کا ہندوستان کی تاریخ میں کردار کیا ہے ؟؟؟ اور پھر خود ہی ان سوالوں کے اپنی مرضی کے جوابات بھی دینا شروع کر دیتے ہیں ۔۔ بنا زمینی حقائق اور تحقیق کے ۔۔۔ ہم کسی سے یہ سوال نہیں کرتے کہ وہ کون ہیں اور ان کا کردار کیا ہے البتہ ان سوالات کے جوابات ضرور دیں گے ۔۔۔۔ ہم اگر سنٹرل ایشیاء سے شروع ہوں اور افغانستان سے ہوتے ہوئے انڈیا اور نیپال تک جاتے ہیں تو ہم کو ہزاروں شہر، قصبے دیہات گجر قوم یا اس کی گوترہ کے نام پر آباد ملتے ہیں اور یہ آج سے نہیں صدیوں سے انہی ناموں سے پکارے جاتے ہیں جو اس بات کی سب سے بڑی نشانی ہے کہ گجر اس خطے میں بہت بڑے علاقے میں حکمران رہے ہیں  اسی طرح اگر ہم سنٹرل ایشیاء سے یورپ تک جاتے ہیں تو...

Chitral valley and Gujjar

Image

Gujjar Diary

Image

Thanks to gujjar

اسلام علیکم ۱۸۵۷ ء کی جنگ آزادی کے بعد جب گجروں کو بحیثیت قوم پیچھے دھکیل دیا گیا اور گجر ہونا جرم بن گیا ایسے میں جب نفسانفسی کا دور تھا تو چند پڑھے لکھے نوجوان (جن میں سرفہرست مولوی فتح دین مرحوم کا نام تھا) ان کے علاوہ دودھ بیچنے والے اور بکریاں چرانے والے گجروں نے اس قوم کے نام کو زندہ رکھا۔ اس دور میں جب لوگ زمین جائیداد یا نوکری کے لالچ میں اپنی قوم کا نام بدل رہے تھے یا اپنی گوترہ کو دوسری قوموں میں بدل رہے تھے اس وقت انجمن گجراں مرکزیہ اور یہ دودھ فروش سینہ تان کر کھڑے ہوئے اور خود کو گجر کھلوایا۔۔ آج جب ہم اس برے وقت سے نکل آئے ہیں تو ہم کو اپنی یہی پہچان بری لگتی ہے جن لوگوں کو سلام پیش کیا جانا چاہیے تھا ہم ان پر ہی اعتراض کرتے ہیں جب اپنی گاڑی پر کوئ گجر نہیں لکھتا تھا اس وقت ریڑھے والے اور رکشہ چلانے والے نے خود کو گجر لکھا آج یہی پہچان بری لگتی ہے ہم کو ۔۔۔ ہم ان سب لوگوں کو جنہوں نے ان تنظیموں کو بنایا اپنا وقت اپنا پیسہ دیا ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان تمام لوگوں کے مشکور ہیں جنہوں نے اپنے ریڑھے اور رکشہ کے پیچھے گجر لکھ کر ہمارے نام کو مٹنے نہ دیا ان تمام بزرگوں ک...

کیا خوب لوگ ہیں ہم

اسلام علیکم کیا خوب لوگ ہیں ہم بھی تنقید برائے تنقید کے کچھ آتا ہی نہیں ہے ہم ۔۔ ہم اچھے ہیں باقی سب برے ہیں جو ہم کر سکتے ہیں وہ کوئ اور نہیں کر سکتا جتنے مخلص ہم ہیں کوئ اور نہیں ہو سکتا جو ذمہ داری ہم نبھا سکتے ہیں وہ کوئ اور پوری نہیں کر سکتا ۔۔۔ کیا خوب سوچ ہے ہماری۔۔۔  معذرت کے ساتھ میں آج ایک گجر رسالہ کا اداریہ پڑھ رہا تھا محترم ایڈیٹر صاحب نے جس انداز میں اپنی اور اپنی تنظیم کی تعریف کےُپل باندھے اور باقی گجر تنظیموں کی پگڑیاں اچھالی میرا دل چاہا کہ فون کر کے داد دوں ان کو۔۔  ہم کب اس سوچ سے آگے نکلیں گے ؟؟؟ کب تک تنقید برائے تنقید کریں گے ؟؟؟ کب تک ہم خود کو عقل کلُ اور دوسروں کو بیوقوف سمجھیں گے ؟؟؟  سوال یہ ہے کہ ہم اور ہمارا ذاتی کردار کیا ہے اس حوالہ سے ۔۔ ہم خود لفظ گجر اور گجر کی تکریم کرتے ہیں ہم کیوں خود پر بھروسہ کرنا نہیں سیکھتے ؟؟؟ کیوں ہر وقت ہم گلہ کرتے ہیں کہ جی گجر یا گجر تنظیمیں ہمارے لیے کچھ نہیں کرتے میرا سوال یہ ہے کہ ہم خود کیا کرتے ہیں ؟؟؟ ہم اپنے بھائیوں کی کتنی مدد کرتے ہیں ہم اپنا تعارف کیسے کرواتے ہیں لوگوں سے ؟؟؟ ہم میں سے جس کو اللہ تع...