تاریخ کالا گجراں جہلم

شکریہ وقار احمد گجر صاحب 
...... کالا گجراں ...... 
ضلع جہلم کی تاریخ میں کالا گوجراں کو خاص اہمیت حاصل ھے. اس کا شمار قدیم ترین آبادیوں میں کیا جا سکتا ھے. کالا گجراں جہلم سے شمال مغرب کی جانب جی ٹی روڈ کے اوپر تقریباً سات کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ھے. کالا میں بہت سے  قدیم آثار کنووءں، باولیوں اور عمارات کی صورت میں آج تک موجود ہیں. " کالا " کے متعلق مشہور ہے کہ یہ قصبہ سلیمان پسوال گجر کا آباد کردہ ہے. "کالا " کا لفظ بطور کالونی استعمال کیا جاتا ھے. سلیمان پسوال گجر گجرات سے نقل مکانی کرکے جہلم آیا تھا. اس کے پاس دو پتے تھے.  پتہ " شاکر پور سلیمان " اور پتہ "اکبر پور"_ کالا گجراں کا چوہدری عبدالرحیم  سلیمان کی اولاد میں سے تھا. جس نے شہزادہ معظم کی مہمان نوازی کی تھی اور شہزادہ معظم نے اپنے دور عروج میں چوہدری عبدالرحیم کو چوراسی دیہات بطور جاگیر عطا کیے تھے. 
مہاراجہ رنجیت سنگھ کی ساس رانی کور نے جب یہاں قیام کے لیے ایک محل نما رہائش تعمیر کرائی. تو اس نے دونوں مذکورہ پتوں اکبر اور شاکر پور سلیمان کو ملا کر " کالا گوجراں " کا نام دے دیا. سدا کور رنجیت سنگھ کی چہیتی بیوی مہتاب کور کی ماں تھی. 
اگر کالا گوجراں کے مکانات کا سروے کیا جائے تو معلوم ھوتا ھے کہ ھندووءں کے تنگ و تاریک مکانات آبادی کے مرکز میں تھے اور اردگرد مسلمانوں کے مکانات تھے. جس سے ظاہر ھوتا ھے کہ ھندو لوگ دفاعی نقطہ نظر کے تحت آبادی کے وسط میں رھنے کو ترجیح دیتے تھے. 
کالا گجراں میں مختلف قبائل اور گوتوں کے لوگ آباد ھیں.  ان میں سر فہرست " گجر " ھیں. جبکہ ارائیں،کشمیری اور مہاجرین بھی یہاں کثرت سے آباد ھیں. 
کالا گجراں کا ریلوے اسٹیشن  " گجر پور " کے مقام پر واقع ھے. 
کتاب : میرا جہلم __ مصنف : انجم سلطان شہباز
ایڈمن چودھری ظفر حبیب گجر 

Comments

Popular posts from this blog

List of Gujjar Clans

List of Famous Gujjar and Bureaucrats

The history Of Various Gujar clans