gujjar history 10

قسط 10
اسلام علیکم۔۔۔ کاؤکشین ۔۔۔ آریا۔۔۔ گرجر۔ یہ ہے گرجر یا گجر نسل کا تسلسل ، توحید ۔۔ مظاہر پرستی ۔۔ ہندومت یہ ہے گر جر نسل کا مذہبی تسلسل ۔۔ انڈیا میں آنے کے بعد گجر قوم نے سب سے پہلے جو سب سے بڑی حکومت قائم کی اور جس کی بنیاد 3000 سال سے بھی پرانی ہے وہ ہے گرجرات یا گجرات جس کا مطلب ہے وہ علاقہ جو گجروں کی حفاظت میں ہو یا جس کے مالک گجر ہیں ۔۔ آہستہ آہستہ گجر قوم سارے شمالی ہندوستان پر چھا گئی وادئ گنگا جمنا اور وادئ سندھ پر ہر طرف گجروں کی حکومت تھی اس کے ساتھ ایران و افغانستان اور سارے سنٹرل ایشیا یوریشیا کے سارے خطوں پر اسی نسل کا قبضہ تھا ۔۔ اب یہ دو حصوں میں تقسیم ہو چکی تھی یونانی آریا اور انڈین آریا میں اسی کے ساتھ عرب و عجم کی تفریق نے نمودار ہونا شروع کر دیا تھا ۔۔۔ اور بہت سے علاقوں میں کاؤکشین منگولین، کاؤکشن نیگرو نسلوں کے ملاپ سے نئی نسلیں جنم لے رہی تھیں ، نئے علاقے نئی حکومتیں، نئی زبانیں نئے کلچر جنم لے رہے تھے اور اس کے ساتھ سلسلہ نبوت بھی شروع ہو چکا تھا ، بابل و نینوا کی تہذیبوں کا جنم وجود میں آچکا تھا ، اور طاقت کے نئے نئے سر چشمے جنم لے رہے تھے ۔۔ اب ایک طرف مصر کے فرعون تو دوسری طرف گجرات کے گجر حکمران اور تیسری طرف بخارا و سمر قند جیسے تجارتی مراکز کا جنم وجود میں آ رہا تھا ۔۔۔ ایسے میں کاؤکشین نسل بھی چار گروہوں میں تقسیم ہو چکی تھی ۔۔ ایک یورپ میں ایک سنٹرل ایشیاء میں ایک ایران میں اور ایک ہندوستان میں حکمران تھی ۔۔ انبیاء کرام کا آنا اہرام مصر کے حالات ، حضرت یوسف ؑ کی بادشاہت اور پھر موسی ؑ سے دنیا کے ایک بہت بڑے مذہب یہودیت کا افریقن اور مڈل ایسٹ پر حکمرانی کا دور ۔۔ ان سب کے بعد 350 قبل مسیح میں سکندرِ اعظم(یونانی آریا نسل) کا پوری دنیا پر حکمرانی  کا خواب لے کر یورپ سے چلنا ، وہ سنٹرل ایشیاء میں آیا تو اس وقت وہاں گجر قبائل آباد تھے جن کا مذہب ہندو ازم ، بدھ مت اور مظاہر پرستی تھا ۔ بخارا سمرقند اور ایران کی حکومتوں کو فتح کرتا شاہراہِ ریشم کے ساتھ سکندر ہندوستان میں داخل ہو گیا اور ہندوستان میں اس کی مشہور جنگ راجہ پورس (جس سے گجر گوت پورس وال یا پوسوال کا جنم ہوا ) سے ہوئی اور جس میں راجہ پورس کو جب شکست ہوئی تو سکندر نے پوچھا تمہارے ساتھ کیا سلوک کیا جائے تو راجہ پورس نے کہا کہ جو بادشاہ دوسرے بادشاہ سے کرتا ہے جس سے متاثر ہو کر سکندر نے اس کا سارا علاقہ راجہ پورس کو واپس کر دیا ۔۔ یہ باقاعدہ طور پر پہلی سب سے بڑی جنگ تھی جو یونانی آریا اور انڈین آریا نسلوں نے لڑی اور جس نے دونوں نسلوں کو ہمیشہ کے لیے ایک دوسرے سے الگ اور ایک دوسرے کے ہمیشہ کے لیے دشم بنا دیا ۔۔۔ باقی آئندہ اقساط میں

والسلام چودھری ظفر حبیب گجر 

Comments

Popular posts from this blog

List of Gujjar Clans

List of Famous Gujjar and Bureaucrats

The history Of Various Gujar clans