Gujjar History 9

قسط 9
اسلام علیکم۔۔۔ اب آریا نسل مظاہر پرستی سے ہندومت میں داخل ہو گئی۔ اور آریا نسل نے ہندو مت کی ترقی و ترویج میں بہت زیادہ خدمات دی اور ہندومت کی خاطر بہت سی جنگیں بھی کیں اسی وجہ سے ہندومت میں آریا نسل کو ان کے آبائی دیس گرجستان کی وجہ سے  گرجر لکھا اور بولا ۔۔ جس کا مطلب ہوتا ہے اپنے دشمن کو تباہ کر دینے والا۔۔ گر مطلب دشمن اور جر مطلب تباہ کر دینے والا۔۔ گر جر اور آہستہ آہستہ یہ لفظ گجر ھوا کئی علاقوں میں میں لہجہ کی وجہ سے یہ گوجر ہو گیا اور عربی میں یہ لفظ جرج، خزر اور کئی طرح سے بولا جانے لگا۔ اور ان کے دیس کو جرجان یا گرجستان کہا جانے لگا اور انگریزی میں جرجان جرجیا ہوا یا جارجیا ہو گیا۔۔ اور وہاں کے لوگ گورجی کہلاتے ہیں
ایک بہت کی مزے کی بات یہ ہے کہ ہماری نسل کو دنیا کی سب سے خوبصورت نسل مانا جاتا ہے اتنے خوبصورت لوگ کہ ہمارے دیس کو پریوں اور جنات کا دیس کہا جانے لگا کہ خوبصورتی اور طاقت میں اپنی مثال آپ تھے ہم لوگ ۔۔۔ جب ہم نے کسی انسان کی تعریف کرنی ہو تو ہم اس کو گورجیئس مطلب بہت خوبصورت، پر کشش اور اگر ہم اس لفظ پر غور کرتے ہیں اور اس کی بنیاد دیکھتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ یہ لفظ گورجی لوگوں کے لیے بولا جاتا تھا اور پھر خوبصورت لوگوں کو بھی گورجی یا گورجئیس بولا جانے لگا تشبیہ کے طور کر مطلب تم ا تنے خوبصورت ہو جیسے کہ گورجی ۔۔۔ اسی طرح گجر قوم اپنے ساتھ اپنے دیس کی کہانیاں بھی لے کر آئے جو آج تک ہند و پاکستان کے ادب کا حصہ ہیں اور ہم کو جا بجا ایک ایسے دیس کا ذکر ملتا ہے جو دور بہت دور کوہ قاف کے پار بستے ہیں پریوں اور جنوں کا دیس اور یہ کہانیاں آج بھی بچے بہت شوق سے سنتے ہیں اور آج بھی مصور ہمارے دیس کی خوبصورتی میں کھو کے رہ جاتے ہیں ۔۔۔ یہ کہانیاں اور یہ داستانیں گجر قوم کے ساتھ ہندوستان میں آئیں۔۔ ایسے ہی جیسے آج بھی ہمارے بزرگ ہم کو ہجرت سے پہلے کے اپنے گاؤں اپنے شہروں کے قصے سناتے ہیں اور آج بھی ہم لوگ آپس مٰیں یہ سوال کرتے ہیں کہ آپ کا ضلع کونسا تھا میں ہوشیار پور سے ہوں تو میں انبالہ سے وغیرہ ایسے ہی گجر جیسے جیسے ہندوستان میں آتے گئے تو ایک دوسرے سے اس کا علاقہ پوچھتے تھے وہاں کے حالات پوچھتے تھے ۔۔ جس سے ان کہانیوں نے جنم لیا اور ایسے ہی بہت سی گوت بھی وجود میں آئے جس کی سب سے بڑی مثال چیچی ہیں جو کہتے ہیں کہ انہوں نے چیچنیا سے ہجرت کی اور چیچنیا انہی کے نام سے چیچی سے ہے ۔۔ باقی اگلی اقساط میں

والسلام چودھری ظفر حبیب گجر

Comments

Popular posts from this blog

List of Gujjar Clans

List of Famous Gujjar and Bureaucrats

The history Of Various Gujar clans