واٹس ایپ گجر ایڈوائزری کونسل کے حوالہ سے

اسلام علیکم ایک اور واٹس ایپ چیٹ آپ کی رائے کے لیے چودھری ظفر حبیب گجر 
اس قافلے کے ممبران سے میری درخواست ہے کہ مطالعے کی طرف توجہ دیں اور دنیا میں برپا ہونے والے انقلابات کی تاریخ کو پڑھیں کہ کیسے فرانس میں انقلاب آیا یا روس میں انہوں نے تنظیم سازی کیسے کی تھی برصغیر کی آزادی کی تحریکوں کے بارے میں پڑھیں اسی طرح آغا خان فاؤنڈیشن جیسی تنظیموں کے بارے میں پڑھیں کہ وہ اپنے نیٹ ورکس کیسے چلاتے ہیں
ہر گجر جو کچھ کرنا چاہتا ہے وہ اپنی تنظیم کے عہدے پر بھی رہے اور ہم کو بھی جوائن کرے کیونکہ ہم ان تنظیموں سے باہر نہیں بلکہ ان کو ایکٹیو کرنے کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں
ہم ان کے ورکرز کو ٹریننگ دیں گے قیادت سے بات چیت کریں گے
ان کو قائل کریں گے کہ ہمارا ایجنڈا کوئ الگ نہیں نہ ہی ہم ان سے الگ ہیں
یہ مشاورتی گروپ بھی ہو گا اور عملی کام بھی کرے گا
عملی کام کی نوعیت کچھ اس طرح ہو گا کہ ہم نے عام گجروں کو احساس دلانا ہے کہ اتحاد بہت ضروری ہے ہم میڈیا ورکشاپس کے ذریعے تنظیموں کو سکھائیں گے کہ تنظیم سازی کیسے کریں
ہم میں سے ہر بندہ اپنی صلاحیتوں کو پیش کرے گا مثال کے طور پر میرے پاس سوشل میڈیا سکلز ہیں اور ٹریننگ سکلز میں اس میں اپنا کردار ادا کروں گا اور ایسے ہی ریسرچ کا کام کرنے والوں کا ہاتھ بٹاؤں گا
اسی طرح کسی دوست کو یہ ذمہ داری لینی پڑے گی کہ وہ پورے پاکستان سے گجر ایچ آر مینجرز کا ڈیٹا اکٹھا کرے ان سے روابط قائم کرے تاکہ ہم جابز کے مسائل حل کر سکیں یہ کم از کم پانچ لوگوں کی ٹیم کا کام ہے

پانچ لوگوں کی ٹیم صرف تنظیموں سے روابط کی لیے ہو گی وہ ان کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد دے گی
پانچ لوگوں کا گروپ گجر تاریخ و ثقافت پہ کام کرے گا
اسی طرح دس سنئیر لوگ شادی کے مسائل اور رشتوں کے مسائل کے حل پہ کام کریں گے

Comments

Popular posts from this blog

List of Gujjar Clans

List of Famous Gujjar and Bureaucrats

The history Of Various Gujar clans