history of Bhati gujjar in Urdu
بھاٹی ، بھٹی ، بھاٹیہ گجر خاندان راجہ بھاٹی راوء کی اولاد بھٹی، بھاٹیہ گجر کہلائی. پہلی صدی قبل مسیح میں گجر راجہ گج کھشتری کی حکومت تھی. اس نے شہر گجنی (غزنی ) آباد کیا. گج کے معنی ھاتھی کے ھیں. گجگاہیہ گجر گوت ھے.اس قدیمی خاندان کی آج صد ھا شاخیں ھیں. شاھان گجر کے مصنف ابوالبرکات محمد عبدالمالک نے لکھا ھے کہ گجگاہیہ سکندر کے حملے کے وقت راجہ پوڑ (پورس) کی فوج میں ہاتھیوں کے سپہ سالار تھے. یہ بھی صحیح ھے کیونکہ آریہ ورت کا شمال مغربی علاقہ قبل مسیح سے لے کر آٹھویں صدی عیسوی تک سمہ ، سومرو، بھاٹی بھٹی، گجگاہیہ، کشان وغیرہ گجر خاندانوں سے ھی متعلق رھا ھے. اس طرح ایک خاندان کے زوال پر دوسرا برسرِ اقتدار آتا رھا. گجگاہیہ کے معنی " ہاتھی نشین " کے ھیں. انھی گجر سپہ سالاروں کی اولاد کا گوت گجگاہیہ گجر کہلوایا. کتاب ضلع گجرات کے مصنف ڈاکٹر احمد حسین احمد قریشی صفحہ 129،130 میں بحوالہ کتاب آئینہ گجرات از شیخ کرامت اللہ لکھتے ھیں کہ کہ موجودہ شہر بارے بتایا جاتا ھے کہ یہ سکندر اعظم کے وقت بھی آباد اور اسے گجرات کہتے تھے. راجہ پوڑ گجر (پورس) کے ہاتھیوں کا اصطبل اسی جگہ ھو گا. اسی لئے...