Gujjar role in world history
گجر قوم کے دنیا کی تاریخ میں انمٹ نقوش۔۔۔ چودھری ظفر حبیب گجر اسلام علیکم۔۔۔ ایک عجیب رسم ہے ہماری کہ ہم اپنا قد اونچا کرنے کے لیے دوسروں کی ٹانگیں کھینچنا ضروری سمجھتے ہیں ۔۔۔ ایسا ہی کچھ لوگ تاریخ کے ساتھ بھی کرتے ہیں کہ اپنی بڑھائی بیان کرنے کے لیے دوسری اقوام پر کیچڑ اچھالنا ضروری سمجھتے ہیں ۔۔ لوگ ہم سے سوال کرتے ہیں کہ گجر کون ہیں؟؟ گجر لفظ کے معنی کیا ہیں؟؟؟ اور گجر قوم کا ہندوستان کی تاریخ میں کردار کیا ہے ؟؟؟ اور پھر خود ہی ان سوالوں کے اپنی مرضی کے جوابات بھی دینا شروع کر دیتے ہیں ۔۔ بنا زمینی حقائق اور تحقیق کے ۔۔۔ ہم کسی سے یہ سوال نہیں کرتے کہ وہ کون ہیں اور ان کا کردار کیا ہے البتہ ان سوالات کے جوابات ضرور دیں گے ۔۔۔۔ ہم اگر سنٹرل ایشیاء سے شروع ہوں اور افغانستان سے ہوتے ہوئے انڈیا اور نیپال تک جاتے ہیں تو ہم کو ہزاروں شہر، قصبے دیہات گجر قوم یا اس کی گوترہ کے نام پر آباد ملتے ہیں اور یہ آج سے نہیں صدیوں سے انہی ناموں سے پکارے جاتے ہیں جو اس بات کی سب سے بڑی نشانی ہے کہ گجر اس خطے میں بہت بڑے علاقے میں حکمران رہے ہیں اسی طرح اگر ہم سنٹرل ایشیاء سے یورپ تک جاتے ہیں تو...