Kush and Gujjar history in urdu
اسلام علیکم۔۔۔ تاریخ انسانی میں ایک حیرت انگیز مماثلت پائی جاتی ہے وہ چاہے جدید محققین کی تحریر ہو یا قدیم مورخین کی لکھی ہوئی کتاب ہو ،، کوئی بھی مذہبی کتاب اٹھا کر دیکھ لیں ،، کسی بھی قوم کے مورخین کی تحریر پڑھ کر دیکھ لیں بات ایک ہی جگہ ختم ہوتی ہے ۔۔۔ دنیا کے سب سے بڑے مذاہب کا نقطہ نظر ایک ہے بس الفاظ کا ہیر پھیر ہے ہندو مذہب کہتا ہے کہ پرمیشور (دیوتاؤں کے خدا) نے زمین و آسمان کو پیدا کیا اور پھر اس پر اپنے دیوتا اتارے۔۔ اسلام، مسیحیت، یہودیت کہتی ہے کہ اللہ تعالی نے زمین و آسمان کو پیدا کر کے اس پر انسانوں کی اصلاح کے لیے اپنے نبیوں کو بھیجا،،، عیسائی، یہودی، مسلمان طوفانِ نوحؑ پر یقین رکھتے ہیں جبکہ ہندومت کہتی ہے کہ ایک وقت میں ایسا قحط پڑا اور اتنا بڑا طوفان آیا کہ روئے زمین سے سارے انسان مٹ گئے بس ایشور کا بیٹا منو زندہ بچا۔۔ کشمیر کے پانی کے دیوتا نے اپنا نہ کھولا اور ساری زمین پانی سے بھر گئی اگر ہم غور کریں تو فرق کیا ہے بس اندازِ بیان کا فرق ہے ۔۔ تمام مذاہب اس واقعہ کو بیتے ہوئے تقریبا 8000 سال پہلے کا مانتے ہیں اور تمام مذاہب اس بات سے متفق ہیں کہ موجودہ انسان حضرت نوح...