تاریخ کالا گجراں جہلم
شکریہ وقار احمد گجر صاحب ...... کالا گجراں ...... ضلع جہلم کی تاریخ میں کالا گوجراں کو خاص اہمیت حاصل ھے. اس کا شمار قدیم ترین آبادیوں میں کیا جا سکتا ھے. کالا گجراں جہلم سے شمال مغرب کی جانب جی ٹی روڈ کے اوپر تقریباً سات کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ھے. کالا میں بہت سے قدیم آثار کنووءں، باولیوں اور عمارات کی صورت میں آج تک موجود ہیں. " کالا " کے متعلق مشہور ہے کہ یہ قصبہ سلیمان پسوال گجر کا آباد کردہ ہے. "کالا " کا لفظ بطور کالونی استعمال کیا جاتا ھے. سلیمان پسوال گجر گجرات سے نقل مکانی کرکے جہلم آیا تھا. اس کے پاس دو پتے تھے. پتہ " شاکر پور سلیمان " اور پتہ "اکبر پور"_ کالا گجراں کا چوہدری عبدالرحیم سلیمان کی اولاد میں سے تھا. جس نے شہزادہ معظم کی مہمان نوازی کی تھی اور شہزادہ معظم نے اپنے دور عروج میں چوہدری عبدالرحیم کو چوراسی دیہات بطور جاگیر عطا کیے تھے. مہاراجہ رنجیت سنگھ کی ساس رانی کور نے جب یہاں قیام کے لیے ایک محل نما رہائش تعمیر کرائی. تو اس نے دونوں مذکورہ پتوں اکبر اور شاکر پور سلیمان کو ملا کر " کالا گوجراں " کا نام دے ...