Tuesday 17 June 2014

گجر برادری کے نام پیغام








اسلام علیکم گجر برادری۔۔۔ آج وقت آ گیا ہے کہ جس ملک کا خواب چودھری رحمت علی صاحب اور ہمارے بزرگوں نے سب سے پہلے دیکھا تھا جس کے لیے ہم نے 1816ء برٹش کے خلاف لڑنا شروع کیا تھا۔ ہم نے بے حساب قربانیاں دی ہیں اس ملک کے لیے۔ وہ 1857ء کی جنگ آزادی ہو یا 1947ء کی تقسیم یا کشمیر کی جنگ ہو 1965 ء میں بھی جن علاقوں کا سب سے زیادہ نقصان ہوا وہ بھی گجر قوم کا گڑھ ہیں سیالکوٹ شکر گڑھ وغیرہ اسی طرح سوات آپریشن ہو یا باجوڑ یا جنوبی وزیرستان ان سب علاقوں میں ہم اچھی خاصی تعداد میں آباد ہیں اسی طرح سے بلوچستان کے جن علاقوں میں نقصان ہو رہا ہے وہ بھی سب ہمارے ہیں اب ہم کو ان سب جنگوں سے باہر نکلنا ہے ہر جگہ اس ملک کی خاطر سب سے زیادہ قربانیاں ہم دے رہے ہیں کیونکہ ہم اس ملک کے ہر کونے میں صدیوں سے آباد ہیں اور اس خطہ زمین کو صدیوں پہلے ہمارے ہی آباء و اجداد نے آباد کیا تھا اسی لیے تو ہر جگہ ہمارے نام سے شہر،قصبات اور دیہات آباد ہیں۔ اپنی آنکھیں کھلی رکھیں پاکستان آرمی کا ساتھ دیں اور آپ پاکستان کے جس بھی شہر کے باسی ہیں اپنے آس پاس کے لوگوں پر نظر رکھیں مشکوک افراد کی اطلاع گورنمنٹ اداروں کو دیں اور اس پاک سرزمین کو جس کو آریا ورت (مقدس سر زمین) اور پاکستان (پاک سر زمین) کا نام ہمارے ہی بزرگوں نے دیا ہے۔ اس پاک سر زمین سے شر پسند عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔۔ یہ ملک ہمارا تھا ہمارا ہے اور ہمارا ہی رہے گے انشاء اللہ اور اس کی حفاظت کی خاطر ہم ہزاروں سال سے قربانیاں دے رہے ہیں وہ سکندر اعظم تھا یا برٹش سرکار ہم نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ یہ پاک سرزمین ہماری ہے اور انشاء اللہ ہماری ہی رہے گی ۔ اللہ رب العزت ہم سب کا حامی و ناصر ہو والسلام چودھری ظفر حبیب گجر

No comments:

Post a Comment